ہریسہ چکن ایک آسان اور روسٹڈ ڈش ہے جو ویک اینڈ نائٹ اور رات کے کھانے کے لیے بہترین پکوان ہے۔ پسے ہوئے مسالوں کا بہترین ذائقہ اس ڈش کو اور لذیز بنادیتا ہے۔ اس کو املی کی چٹنی یا رائتہ سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
ہریسہ مسالے کے لیے: ایک گرائنڈر میں زیرہ، ثابت دھنیا، سونف، لال مرچ، لہسن کے جوے، زیتون کا تیل، نمک حسب ضرورت اور لیمو کا رس ڈال کراچھی طرح پیس کرپیسٹ بنائیں۔
اب اس مسالے کو مرغی پراچھی طرح لگا کر 30 منٹ سے پوری رات کے لیے میری نیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔
ایک فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی مرغی کو فرائی کرلیں۔
اب چمچ کی مدد سے یخنی کو مرغی پر ڈالیں۔
5 سے 8 منٹ کے لیے مرغی کو ہلکی آنچ پرڈھانک کر پکائیں۔
مزے دار ہریسہ چکن تیار ہے۔ ہری چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے۔
آپکو کیسا لگا؟