مووی نائٹ میں کھانے کے لیے آسانی سے بننے والے اسنیکس

مووی نائٹ میں کھانے کے لیے آسانی سے بننے والے اسنیکس

مووی نائٹ میں کھانے کے لیے آسانی سے بننے والے اسنیکس

مووی نائٹ کسے پسند نہیں؟ اور اچھی سی فلم دیکھتے ہوئے اگر ساتھ میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو بھی مل جائے تو جناب کیا ہی کہنے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے ہر شخص کے پاس اپنی پسندیدہ فلموں کی کوئی نہ کوئی چھوٹی بڑی فہرست ہوگی جسے وہ اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہونے سے پہلے پہلے ضرور دیکھنے کا خواہش مند ہوگا۔ 
سردیوں کی ٹھنڈی میٹھی راتوں میں گرم لحافوں اور کمبلوں میں چھپ کر اچھی سی مووی دیکھنا ہر کسی کو پسند ہے۔ اس دوران اگر کھانے کو گرما گرم پاپ کارن یا مزے دار اسنیکس مل جائیں تو مووی نائٹ کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
ہمارے پاس آپ کی مووی نائٹ کے لیے گھر پر آسانی سے تیار ہونے والے اسنیکس کی ایک زبردست فہرست موجود ہے جسے آپ کے ساتھ شیئر کر کے ہمیں بے حد خوشی ہوگی۔ امید ہے کہ آپ اپنی اگلی مووی نائٹ پر ان میں سے کوئی نہ کوئی اسنیکس ضرور گھر پر بنانا پسند کریں گے۔ 
 ہوسکتا ہے آپ کو مووی پسند نہ آئے مگر ہمارے منتخب کردہ یہ اسنکیس آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔


 
پاپ کارن:
مووی نائٹ کے لیے ہمیشہ سب کی پہلی پسند گرما گرم پاپ کارن ہی ہوتے ہیں تو کیوں نہ ہم بھی اپنی اسنیکس کی اس فہرست کا آغاز مزیدار کلاسیک پاپ کارن سے کریں۔
بازار میں دستیاب پاپ کارن کے مقابلے میں گھر پر بنے پاپ کارن نہ صرف زیادہ تازہ اور خستہ ہوتے ہیں بلکہ آپ اپنی پسند کے مطابق فلیور کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ ایک تو پاپ کارن کا نمکین اور کلاسیک مزہ ہے جو ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کلاسیک بٹر، چیزی یا سویٹ کارمیل سے بھی لطف اندوز ہُوا جاسکتا ہے۔ اپنی پسند کے ذائقے والے پاپ کارن لائیں اور مائیکرو ویو اوون میں منٹوں میں گرم گرم پاپ کارن تیار کرکے مووی نائٹ کا مزہ اڑائیں۔ اگر آپ نے مووی نائٹ پر اپنے دوستوں کو بھی گھر پر مدعو کررکھا ہے تو اپنے دوستوں کو بھی اس لطف میں شامل کریں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔


 
میکسیکن ناکوز:
مسالے دار چیزیں کھانے کے شوقین افراد کے لیے ہماری لسٹ میں میکسیکن ناکوز موجود ہیں، مکئی سے بنا ہوا یہ مزیدار کیک مسالے اور پنیر کے شاندار امتزاج سے اور بھی لذیذ ہوجاتا ہے جسے کسی بھی مووی نائٹ میں مزے سے کھایا جاسکتا ہے۔ اسے گھر پر بنانا بہت آسان ہے۔ مسالوں کی آمیزش آپ اپنے ذوق اور پسند کے مطابق کرسکتے ہیں اگر آپ بہت تیکھا کھانا چاہتے ہیں تو اس میں مسالے کی مقدار بڑھا لیں۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ٹورٹیلا چِپس، گواسامول، مسالے دار کریم، لال مرچ، لیموں کا رس، سالسا اور چیڈر چیز۔ 
خستہ پاپڑی پر اُبلی ہوئی مکئی، مسالے دار کریم، کُٹا ہوا دھنیا، کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اس پر تازہ لیموں کا رس چھڑکیں اور زیادہ مزیدار بنانے کے لیے اس پر سالسا اور چیڈر چیز بھی ڈال لیں تاکہ اس کا مزہ دوبالا ہوجائے اور آپ کی مووی نائٹ یادگار ہوجائے۔


 
 
چاکلیٹ کوورڈ اسٹرابیریز:
اگر آپ مووی نائٹ کے دوران نمکین چیزیں کھانا پسند نہیں کرتے تو ہماری فہرست میں آپ کے لیے میٹھی اور مزیدار چیزیں بھی موجود ہیں، چاکلیٹ کوورڈ اسٹرابیریز بھی ایسی ہی ایک شاندار ڈش ہے جسے آپ کسی بھی مووی نائٹ کے دوران اپنی پسندیدہ فلم دیکھتے ہوئے مزے سے کھا سکتے ہیں۔ 
اسے گھر پر بنانا بہت آسان ہے۔ آپ کرنا صرف یہ ہے کہ تازہ اسٹرابیریز کو پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں ڈبو کر ان پر میٹھی اور مزیدار چاکلیٹ کی تہہ چڑھالیں اور اس کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے فریزر میں رکھ کر جما لیں اور مووی نائٹ کے دوران مزے لے کے کھائیں۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کی مووی نائٹ کا لطف دوبالا ہوجائے گا۔


 
بٹر فنگرز:
جب آپ کلاسیک مووی تھیٹر میں کھائی جانے والی روایتی کینڈی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو بٹر فنگرز یاد آتی ہیں جو کہ کینڈی کارن کو پی نٹ بٹر اور چاکلیٹ میں ڈبو کر بنائی جاتی ہیں۔ یہ ایک ایسی مزیدار چیز ہے جو آپ کو آپ کے بچپن کی حسین یادوں سے جوڑتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی کسی اگلی مووی نائٹ کے دوران اسے ضرور ٹرائی کریں گے۔


چیزی پیزا اسٹکس:
اگر تھیٹر میں فلم دیکھتے ہوئے آپ کو پیزا کھانا پسند ہے تو آپ اپنی مووی نائٹ کو مزیدار چیزی پیزا اسٹکس کے ساتھ اور بھی شاندار بنا سکتے ہیں۔ 
اسے گھر پر بنانا بہت آسان ہے۔ پیزا بنانے کے لیے گوندھے جانے والے میدے میں موزریلا چیز کو پگھلا کر ڈال لیں اور اس کی لمبی لمبی اسٹکس بنالیں اس کے بعد اسے پیزا کی طرز پر بیک کرلیں مزیدار چیزی پیزا اسٹکس تیار ہوجائیں گی۔ اسے مووی نائٹ کے دوران اپنی پسندیدہ کیچپ یا اسپائسی سالسا کے ساتھ مزے لے کر کھائیں۔ 
ہمیں امید ہے کہ ہمارے یہ مووی نائٹ اسنیکس آپ کو خوب پسند آئیں گے۔

 
اپنی اگلی مووی نائٹ کے دوران اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ فلم دیکھنے سے پہلے ان میں سے کوئی بھی مزیدار اسنیک گھر پر تیار کریں اور فلم دیکھتے ہوئے مزے سے کھائیں۔ آپ کی مووی نائٹ کو یادگار بنانے پر آپ یقیناً ہمارا شکریہ ادا کریں گے۔ 
 
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 
 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں